جلد تھیلیسیمیا سینٹر نواب شاہ کا دورہ کر کے موجود سہولیات کا جائزہ لیں گے، کمشنر شہید بینظیر آباد - Eye News Network

جلد تھیلیسیمیا سینٹر نواب شاہ کا دورہ کر کے موجود سہولیات کا جائزہ لیں گے، کمشنر شہید بینظیر آباد

0

 نوابشاہ (ای این این) کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن رشید احمد زرداری نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر نواب شاہ اور قرب و جوار کے تھلیسمیا میں مبتلا مریضوں کے لیے صحت کے شعبے میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے جبکہ اس ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے ادارے میں پیش کردہ خدمات بھی قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈاکٹر محمد صادق سیال کی قیادت میں ملاقات کے لیے آئے تھیلیسمیا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوابشاہ میں ماضی میں پوسٹنگ کی طرح ذاتی طور پر اس مرتبہ بھی ادارے کے ساتھ تھیلیسمیا میں مبتلا مریض بچوں کی بہتری اور علاج و معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسمیا کیئر سینٹر نوابشاہ میں رجسٹرڈ تمام بچے ہم سب کے لیے اپنے بچوں کی طرح ہی ہیں جبکہ ان کے لیے قائم یہ ادارہ بھی اپنا ہی ہے جس کی اونرشپ لینا ہم پر عین فرض ہے۔ اس موقع پر کمشنر نے مزید کہا کہ وہ تمام جلد ادارے کا دورہ کر کے موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیں گے۔ بعد ازاں وفد نے کمشنر شہید بینظیر آباد کو سینٹر کی تازہ صورتحال، مسائل، تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کی رجسٹریشن اور کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔
وفد میں غلام نبی چنہ، مجیب الرحمٰن خاصخیلی اور قاضی جاوید سنائی شامل تھے۔

About Author

Leave A Reply