نوشہروفیروز کی عدالت سے، جج سید آندل شاہ کا اہم فیصلہ - Eye News Network

نوشہروفیروز کی عدالت سے، جج سید آندل شاہ کا اہم فیصلہ

0

نوشہروفیروز کی عدالت سے، جج سید آندل شاہ کا اہم فیصلہ

نوشہروفیروز(رپورٹ وقار حسن پٹھان/ای این این) جوڈیشل مجسٹریٹ دوئم نوشہروفیروز سید آندل شاہ کی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے ایک ملزم کا نام نکالنے کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو چالان کردیا ہے۔

مدعی مقدمہ جاوید بھرٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے بھائی عبدالحفیظ بھرٹ کو ملزم امام علی بھرٹ کی ایماء پر مسلحہ ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوٹ مٹھا خان پولیس نے بااثر ملزم سے بھاری رقم اور سیاسی اثر و رسوخ پر اس کا نام مقدمہ قتل سے خارج کردیا تھا جس ہر محترم جج سید آندل شاہ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس رپورٹ کو مسترد کر دیا جوکہ قابل تحسین ہے کہ معزز جج کسی سفارش اور دباؤ کو خاطہ میں نہ لاتے ہوئے ہمارے ساتھ انصاف کیا اور ہمیں یقین ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملیگا۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزم امام علی کی ایماء پر بدنام ڈاکو عبدالحکیم و دیگر نے اس کے بھائی کو زمین ہتھیانے کے لیے قتل کیا۔ مذکورہ ملزمان کا کچے کی سینکڑوں ایکڑ زمین پر قبضہ ہے اور ان پر محکمہ جنگلات کی جانب سے مقدمات بھی درج ہیں۔

About Author

Leave A Reply