چوروں کو چھڑانے کی کوشش کرنے والا دو نمبری صحافی گرفتار - Eye News Network

چوروں کو چھڑانے کی کوشش کرنے والا دو نمبری صحافی گرفتار

0

ایبٹ آباد (رپورٹ: نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) آزاد کشمیر وادی نیلم تھانہ پنچگرائیں کے تھانیدار منظرحسین چغتائی نے بین الصوبائی چور گروہ اور انکی سرپرستی کرنے والے نوسرباز صحافی کو جیل یاترا کروا دی۔چوروں کا یہ گروہ عرصہ دراز سے تھانہ بکوٹ ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کردیا گیا ان وارداتوں کے حوالے سے تھانہ بکوٹ میں عوام علاقہ نے اس وقت کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی کھلی کچہری میں بھرپور احتجاج بھی ہوا تھا مگر چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا اور پھر اس گروہ نے کشمیر وادی نیلم نوسیری صدہ بازار تھانہ پنجگراں کی حدود میں واردات کی جہاں کے تھانیدار منظرحسین چغتائی نے جدید ٹیکنالوجی اور فیلڈ انٹیلیجنس کے ساتھ کوہالہ سے اس پار پاکستان تھانہ بکوٹ کوہالہ پولیس چوکی کی حدود سے کشمیر کے رفاقت شاہ ولد زاکر شاہ کھل گران مظفر آباد حال مقیم اوسیاہ مری اور یونین کونسل بیروٹ کے گاوں کہو سے حمزہ عباسی، افضال عباسی اور صمد عباسی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او منظر چغتائی نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کو چھڑانے اور ان سے بھاری رقم وصول کر کے تھانہ آکر اشرف اعوان نے اپنا تعارف بطور صحافی چیف ایڈیٹر ماہنامہ پولیس رپورٹ اسلام آباد کروایا اور پریس کارڈز دیکھا کر نوسربازی شروع کی جب تفتیش کی تو اس نوسرباز صحافی کے تانے بانے اس گروہ سے ملے جس پر اسکو بھی شامل تفتیش کرکے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

About Author

Leave A Reply