فیصل آباد میں وحشی نے مذھب کے نام پر باپ کو قتل کردیا، قاتل گرفتار - Eye News Network

فیصل آباد میں وحشی نے مذھب کے نام پر باپ کو قتل کردیا، قاتل گرفتار

0

لاہور (ای این این ایس) پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں مبینہ طور پر نماز کے لیے بیدار نہ ہونے پر بیٹے نے سر میں اینٹ مار کر باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چشتیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم شہباز نے اپنے باپ 50 سالہ مبشر رضا کے سر پر اینٹ کے وار کرکے اسے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے والد کو صبح نماز پڑھنے کے لیے کہا اور نہ اٹھنے پر باپ کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب یے بھی اطلاعات ہیں کہ ملزم نے باپ کو احمدی ہونے کے شک میں قتل کیا۔ خیال رہے کہ پنجاب مذھبی جنونیت کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply