غلام مصطفیٰ جتوئی نے عوام کی بے لوث خدمت کی: برسی تقریب سے مقررین کا خطاب - Eye News Network

غلام مصطفیٰ جتوئی نے عوام کی بے لوث خدمت کی: برسی تقریب سے مقررین کا خطاب

0

نوشہرو فیروز(رپورٹ: منظور ملک/ای این این ایس)نیو جتوئی شہر میں سابق وزیر اعظم پاکستان غلام مصطفیٰ خان جتوئی کی اسد اللہ جتوئی کی نگرانی میں گیارہویں برسی کورونا وائرس کے سبب سادگی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا, گلاب کے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ برسی کے موقع پر ان کے پوتے بلاول خان جتوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا غلام مصطفیٰ خان جتوئی نے ہمیشہ بے لوث عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دادا انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں بغیر رنگ و نسل ذات پات کے فرق کے ہر شخص کی مدد کی اور عوام کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی ان کے ہی نقش و قدم پر چل رہے ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ شاہنواز خان جتوئی نے برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے چاچا غلام مصطفیٰ خان جتوئی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی اور غریب عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاسی اور سماجی کاموں میں غلام مصطفیٰ خان جتوئی کے مشن کو جاری رکھیں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر جانی جتوئی, نعمان وگن، دریا خان مری, جنید احمد راجپوت مورائی, فرہاد مستوئی, اعجاز کورائی, صوفی امیر علی چانڈیو, رضوان جتوئی, صحافی رائو تیموراحمد, جہانگیر خان سولنگی, ہاشم نول, جنید احمد کورائی, جہانزیب نول, عاطف جتوئی, شعبان آرائیں, شاہ بیگ بھرانی, غلام رسول پیرزادو, عبدالقیوم میمن, شفیق جتوئی, یار محمد ملاح, غلام حسین جتوئی, محمد قاسم جتوئی, عاشق علی ملاح, عبدالسمیع ملاح, منظور علی منگی و دیگر نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ غلام مصطفیٰ جتوئی کے تینوں صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ خان جتوئی، سابق وزیر مسرور خان جتوئی اور رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی شہر سے باہر ہونے کے باعث برسی کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔

About Author

Leave A Reply