غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعریبازی - Eye News Network

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعریبازی

0

 مٹھیانی (ای این این) سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے غزہ میں انسانوں کے قتل عام کے خلاف بڑی تعداد میں شھریوں نے شھر کی اہم چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاھرین نے اسرائیلی حملوں، غزہ پر قبضے کی کوشش کے خلاف نعریبازی کی۔ انہوں اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں قتل عام بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
مظاھرین کا کہنا تھا کہ ہم کسی مذھب کے خلاف نہیں لیکن ہر قسم کی دھشتگردی کے خلاف ہیں اور دھشتگردی کسی ریاست کی طرف سے ہو یا نان سٹیٹ ایکٹرز کی جانب سے ہو، قابل مذمت ہے۔
مظاھرے سے انسانی حقوق کے رہنما و سینئر صحافی لالا حسن پٹھان، ایس ٹی پی کے حبیب مشوری، جیک کے عتیق الرحمٰن قریشی، جے یو آئی کے بشیر احمد سولنگی، پی پی پی کے عمران چنہ، اکرام اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آگے آئیں اور غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں۔

مظاھرے میں رانا غلام سرور، منظور علی ملک، وقار پٹھان، امتیاز بھٹی، حبیب اللہ ملک، ایڈوکیٹ عبدالوحید ملک، فیاض ملاح، سلمان چانڈیو، محمد جمن، شوکت ملک، فیاض چانڈیو، صوبدار مشوری، غلام قادر بھٹی، رحمان سولنگی، عبدالستار، احسن حسن، سمیع سیال، علی ملاح، الطاف حسین، اکرم راجپوت، محمد عثمان پنہور و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔

About Author

Leave A Reply