ظالمو جواب دو، خون کا حساب دو: عید کے دن تین قتل کے خلاف شہری سراپا احتجاج - Eye News Network

ظالمو جواب دو، خون کا حساب دو: عید کے دن تین قتل کے خلاف شہری سراپا احتجاج

0

خیرپور (ای این این) عیدالاضحیٰ کے دن قتل ہونے والے عاشق حسین راجپر، الٰہی بخش راجپر اور معصوم صدوری راجپر کے قاتلوں کو 14 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا۔  لواحقین اور دوستوں نے جلال جی چودگئی پر احتجاج کیا اور سخت نعرہ بازی کرکے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 مظاہرین نے قاتلوں اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ پولیس اتنی بڑی واردات کرنے والے مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رجب ولد لونگ چانگ، یاسر، ظہور چانگ اور دیگر نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرے، بصورت دیگر ملزمان دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں اور مزید خونریزی کا خطرہ ہے۔

 اس موقع پر سچل راجپر، غلام عباس اور دیگر نے کہا کہ قاتلوں نے معصوم بچی کو قتل کرکے سندھ کی روایات کو تباہ کیا۔

 یاد رہے کہ ماجد راجپر اور پروین چانگ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی تھی جس کی وجہ سے ملزمان نے غصے میں آکر نوجوان کے بھائی پر حملہ کر دیا۔  مظاہرین نے وزیر داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

About Author

Leave A Reply