ملک بھر میں 17 مئی سے مارکیٹ اور ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ - Eye News Network

ملک بھر میں 17 مئی سے مارکیٹ اور ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

0

 کراچی (ای این این ایس) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں دکانیں اور مارکیٹیں 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی کے مطابق تمام دفاتر نارمل اوقات کار کے تحت 17 مئی سے کھلیں گے تاہم دفاتر میں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی۔اس کے علاوہ این سی او سی نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، انٹرا سٹی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 17کے بجائے 16 مئی سے بحال کی جائے گی۔این سی او سی نے عید کے دوران ایس او پیز عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کا فیصلہ بھی کیا۔
اجلاس میں تمام فریقین نے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا، عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے اقدام کو بھی سراہا گیا۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس دوبارہ 19 مئی کو ہو گا۔

About Author

Leave A Reply