آصف زرداری کے حلقہ میں لڑکی کو اغوا کے بعد جلا کر مار دیا گیا، احتجاج - Eye News Network

آصف زرداری کے حلقہ میں لڑکی کو اغوا کے بعد جلا کر مار دیا گیا، احتجاج

0

نواب شاہ (ای این این ایس) نواب شاہ کے علاقے جام صاحب میں ملزمان نے 14 سالہ لڑکی نمرا رند کو اغوا کے بعد جلا کر قتل کردیا۔
خیال رہے کہ یے علائقہ سابق صدر و رکن قومی اسمبلی آصف زرداری کے حلقہ میں واقع ہے، لیکن اب تک سندھ حکومت نے ملزمان کی گرفتاری یا افسوسناک قتل پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
دوسری جانب سول سوسائٹی رہنمائوں اکرم خاصخیلی،نائلہ، سارنگ سندھو، شہزاد خاصخیلی و دیگر کی قیادت میں نواب شاہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یے افسوسناک واقعہ آصف علی زرداری کے حلقہ میں پیش آیا ہے لیکن سندھ حکومت خاموش ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائی۔

About Author

Leave A Reply