بیریسٹرصلاح الدین احمد سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے بھاری اکثریت سے صدر منتخب، مبارکباد - Eye News Network

بیریسٹرصلاح الدین احمد سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے بھاری اکثریت سے صدر منتخب، مبارکباد

0

کراچی(ای این این ایس) ہاٸیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات میں
بیرسٹرصلاح الدین احمد بھاری اکثریت سےصدرمنتخب ہوگٸے ہیں۔
بیرسٹرصلاح الدین احمد نے16سو پانچ ووٹ حاصل کٸے، جبکہ ان کے مد مخالف احمدعلی شاہ پانچ سو16ووٹ حاصل کرسکے۔

ارشدقیصروارثی نوسو94 ووٹ لےکرناٸب صدرمنتخب ہوگٸے۔عمرسومروبھاری اکثریت سےجنرل سیکریٹری منتخب ہوگٸے۔
ذاکرحسین خازن جبکہ عارف شیخ جواٸنٹ سیکریٹری منتخب ہوگٸے۔
3ہزار4 سو60 وکلا میں سے21سو30 وکلا نے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
نتائج ایک دن کی تاخیر سے دیئے گئے۔

ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹز کراچی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار کی نئی کابینہ سے وکلاء کی اور میڈیا کی یکساں امیدیں وابستہ ہیں، وکلاء کا میڈیا کی آزادی کیلئے کردار ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے، وکلاء اور صحافی دونوں ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، دونوں کی عدلیہ اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے طویل مشرکہ جدوجہد رہی ہے، ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز کی جانب سے نو منتخب صدر بیرسٹر صلاح الدین، جنرل سیکریٹری بیرسٹر عمر سومرو اور نومنتخب اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے

About Author

Leave A Reply