ضیاء الحسن لنجار کے خلاف نیب انکوائری برسوں بعد بھی نامکمل، عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی - Eye News Network

ضیاء الحسن لنجار کے خلاف نیب انکوائری برسوں بعد بھی نامکمل، عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

0

کراچی(ای این این ایس) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر قانون اور وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری پر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
نیب سکھر سابق صوبائی وزیر سندھ کے خلاف برسوں بعد بھی انکوائری مکمل نہ کرسکا۔ضیاالحسن لنجار کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کے لیے نیب پراسیکیوٹر سکھر نے پھر مہلت مانگ لی۔
نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈکوارٹر ارسال کی تھی۔
جبکہ ہیڈکوارٹر نے دوبارہ انکوائری پر اعتراضات لگائے ہیں۔
ہیڈ کوارٹر کے اعتراضات پر دوبارہ انکوائری کر رہے ہیں اس لیے مہلت دی جائے۔
عدالت نے نیب سکھر کو انکوائری جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے، سابق صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار اور دیگرکے خلاف 24 دسمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
دریں اثناء عدالت نے آئندہ سماعت تک سابق صوبائی قانون ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

About Author

Leave A Reply