مہمند: زمینوں اور مکانات کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف متاثرین کا احتجاج - Eye News Network

مہمند: زمینوں اور مکانات کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف متاثرین کا احتجاج

0

ضلع مہمند (ای این این ایس) غلنئ نوے کلے کے عمائدین ضمیر خان, حاجی بہادر, عثمان, شبیر اور خیال محمد نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں ہماری زمینوں پر بائ پاس روڈ کی تعمیر شروع ہوئی جس کی زد میں ہماری کاشت شدہ زمین اور مکانات بھی آگئے۔
ھم نے اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سے درخواست کی کہ ہمیں کاشت شدہ زمین اور مکانات کے معاوضے دیے جائیں تاکہ ھم لوگ دوسری جگہ بندوبست کرے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور ہماری گندم کی فصلوں کو تلف کرکے وہاں پر روڈ کا کام شروع کیا گیا۔ھم نے اپنے مسئلے کیلئے عدالت میں کیس داخل کیا جسکی سماعت جاری ہے اس کے باوجود مقامی پولیس اہلکار ہماری بے عزتی کرتے ہیں اور ہمیں گرفتار کرکےجیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔حکومت نے وزیرستان اور دوسرے اضلاع کی زمینوں کے معاوضے کیلئے جو ریٹ مقرر کیا ہے ہمیں اس کے مطابق معاوضہ دیا جائے تاکہ ھم اپنے لئے دوسری جگہ زمین خریدے اور مکانات تعمیر کریں۔
ھم جملہ عمائدین وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ھمارا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply