پشاور(ای این این ایس) پشاور میں ایک اور پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔ اساتذہ کے عالمی دن پر سپیرئیر سائنس کالج کے سامنے دن دھاڑے نامعلوم دہشتگردوں نے پروفیسر ناصر نعیم الدین خٹک فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
وہ کلاسز لینے کے بعد اپنی کار میں لوٹ رہے تھے تو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان کو نشانہ بنایا اور موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔ قاتل آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
خیال رہے کہ ایک ماہ کے عرصہ میں پشاور میں یے تیسرا قتل ہے۔ ان کو احمدی ہونے کی پاداش میں قتل کرنے کی اطلاعات ہیں۔