محرابپور میں معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار نہ ہوئے، متاثرہ لڑکی کا احتجاج - Eye News Network

محرابپور میں معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار نہ ہوئے، متاثرہ لڑکی کا احتجاج

0

 نوشھروفیرو(ای این این) نوشہرو فیروز کی تحصیل محرابپور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والی لڑکی کلثوم نے اپنی والدہ کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عامر سرگانی نے اویس مغل کی مدد سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم اویس نے پسٹل دکھا کر چپ رہنے کو کہا اور عامر نے زبردستی عزت لوٹ لی۔
ماں اور بیٹی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ابتدائی طور ملزم عامر کو گرفتار کیا لیکن بعد ازاں مبینہ طور پر رشوت لیکر چھوڑ دیا، جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی 3 دن بعد کرایا گیا، جس میں زیادتی کی تصدیق کی گئی۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے وکیل خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹانگ سے معذور لڑکی کو ملزمان نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ایک ملزم عدالت کو گمراہ کرکے مورو سے ضمانت لے چکا ہے، پولیس بھی ملزمان سے ملکر کیس کو خراب کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

About Author

Leave A Reply