نوشہروفیرو: صحافی کے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار - Eye News Network

نوشہروفیرو: صحافی کے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار

0

 نوشھروفیرو(ای این این) سیشن جج نوشہروفیرو محترم محبوب عالی جواہری نے مٹھیانی کے سینئر صحافی غلام سرور راجپوت کے بیٹے علی نواز کو زخمی کرنے والے ملزم عاقب شیخ جو کہ سرکاری جماعت کے علاقائی عہدیدار وقار شیخ کا بھائی ہے، کی درخواست ضمانت رد کر دی ہے۔جبکہ دیگر ملزمان مفرور ہیں۔
سیشن جج نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے زخمی سے پوچھا کہ اس پر حملہ کرنے والے عدالت میں موجود ہیں جس اس نے ملزمان کی شناخت کی اور سرکاری وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تائید کی، جس پر عدالت نے ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے، پولیس نے پیچھا کیا تاہم ایک کار میں ملزمان دوڑتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب پریس کلب مٹھیانی رجسٹرڈ کا ہنگامی اجلاس صوبدار علی مشوری کی زیر صدارت ہوا، جس میں آئی جی سندھ اور ایس ایس پی، ڈی ایس پی سے مطالبہ کیا گیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کیا اور صحافی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply