مٹھیانی(رپورٹ: محسن حسن/رانا اکرام/ ای این این) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشھروفیرو محترم محبوب عالی جواہری نے نوشہرو فیرو ضلع سے مبینہ طور پر جبری گمشدہ پانچ افراد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیشن جج نے میڈیا خبروں کے مطابق جبری گم کئے گئے دو بھائی ثناء اللہ، امان اللہ لاشاری، عتیق وسطڑو، عزیز بھنگوار اور شرجیل تگر کی گمشدگی پر متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اغوا کیے گئے افراد بازیاب کرانا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 10 دن سے گمشدہ افراد کے ورثاء مظاھرے کر رہے ہیں اور پولیس حکام ان مغویوں کی تلاش کر رہا ہے۔