وانا(ای این این) ڈسٹرکٹ پریس کلب و انا 2022 کے سالانہ انتخابات مکمل، ظفر خان وزیر صدر اور زارداد خان وزیر جنرل سیکرٹری مُنتخب ہوگئے۔ جبکہ نورعلی وزیر نائب صدر، مجیب الرحمن وزیر فنانس سیکرٹری، معراج خالد وزیر جائنٹ سیکرٹری، اور قسمت اللہ وزیر کو پریس سیکرٹری منتخب کیاگیا۔
پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022 پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں کرایے گئے،تین رکنی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین آدم خان اور عرفان اللہ و قسمت اللہ ممبر تھے،الیکشن آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق منعقد کئے گئے، مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات کے آئینی اور جمہوری عمل کو سراہا، پریس کلب کے نو منتخب صدر ظفر وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا تمام صحافیوں کا گھر ہے۔