افغانستان کے غیر یقینی حالات میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کریگا، کسٹم کلیکٹر - Eye News Network

افغانستان کے غیر یقینی حالات میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کریگا، کسٹم کلیکٹر

0

 ضلع خیبر(نامہ نگار ای این این)
افغانستان کے غیر یقینی حالات میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کریگا، افغانستان میں حکومت قائم ہونے کے بعد درآمدات اور برآمدات میں اضافہ ہوگا،تجارت بڑھنے میں دو ماہ لگ سکتے ہیں، افغانستان بڑی مارکیٹ ہے، کسٹم اپریزمنٹ کلکٹر امجد علی کی میڈیا سے خصوصی گفتگو۔
کسٹم کلکٹر پشاور اپریزمنٹ امجد علی نے چارج سنبھالنے کے بعد طورخم کا پہلا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر شاہد جان, ڈی سی ٹرانزٹ امانت خان ودیگر بھی موجود تھے کسٹم کلکٹر امجد علی نے زیرو پوائنٹ, امپورٹ ٹرمینل, سکینر اور ایکسپورٹ گیٹ آوٹ کا دورہ کیا جہاں پر کسٹم عملہ نے انہیں بریفنگ دی۔
اس موقع پر کسٹم کلکٹر امجد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تجارت کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس حوالے سے تاجروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کرینگےانہوں نے کہا کہ افغانستان ہماری ایکسپورٹ کے لئے بڑی منڈی ہے جہاں سے ہماری ملکی برامدات کو نہ صرف افغان عوام بلکہ وسطی ایشیا کے ممالک تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ایکسپورٹ کی کمی کی اصل وجہ افغانستان میں غیر یقینی صورتحال ہے جونہی وہاں پر حالات ٹھیک ہونگے تو ایکسپورٹ اور امپورٹ بڑھ جائیگی جس سے ملکی تجارت میں اضافہ ہوگا اور عوام کو کاروبار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔
کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ امجد علی نے کہا کہ جتنی تیزی سے افغانستان کے اندر حکومت قائم ہوگی اور امن و استحکام آئیگا اتنی تیزی سے سرمایہ کار افغانستان کے اندر سرمایہ کاری کی طرف راغب ہونگے جس سے افغانستان اور پڑوسی ممالک خصوصاً پاکستان کو تجارت کے حوالے سے بہت فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام آئیگا تو پاکستانی مصنوعات کو سنٹرل ایشیا کے ممالک تک پہنچانا آسان ہوگا جس سے پاکستان کو خوب فائدہ ہوگا اور سنٹرل ایشیا کے عوام کو سستی اور معیاری مصنوعات مل سکیں گی۔

About Author

Leave A Reply