مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، مجید پٹھان - Eye News Network

مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، مجید پٹھان

0

کراچی (ای این این)پاکستان زندہ باد پیپلز آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کا اجلاس سندھ کے صوبائی صدر ڈاکٹر نعیم کے صدارت میں منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین عبدالمجید پٹھان تھے۔لیڈیز ونگ کی چیئرپرسن فرحین مغل۔وومن ونگ کی صوبہ سندھ کی صدر نسیم شیخ اوروومن ونگ کراچی ونگ کی صدر صبیحہ شاھ سمیت کراچی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ عہدیدارن وکارکنان نے شرکت کی۔جبکہ اس اجلاس میں سکھر اور حیدرآباد کے بھی عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں پی زیڈ پی او میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں سے ملاقات اور تنظیم سازی کے امور ودیگر معاملات پر ڈسکشن کی گئی، جبکہ اس موقع پر گلشن حدید کے آئے ہوئے عہدیداران اور کارکنوں نے مرکزی چیئرمین عبدالمجید پٹھان سمیت دیگر عہدیداران سے گلشن حدید کی مختلف آدبادیوں اور اسٹیل مل کے مسائل سے آگاہی دی ۔

مرکزی چیئرمین عبدلمجید پٹھان نے یقین دہائی کراتے ہوئے کہاکہ ہماراکام انسانیت کی خدمت کرناہے، ہم ان مسائل کوحل کرنے کوشش کریں گے۔

About Author

Leave A Reply