بکوٹ (رپورٹ:نوید اکرم عباسی/ای این این) عید قربان سے پہلے شدید گرمی میں ٹرانسفارمر چور گروہ ایک بار پھر سرگرم گاوں مولیا محلہ نتھیال یونین کونسل بکوٹ کا ٹرانسفارمر رات کے وقت اتار کر قیمتی سامان لے گئے اور خول اور ناکارہ سامان پھینک گئے ۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر یونین کونسل بکوٹ کے مختلف دیہاتوں سے سات اور سرکل بکوٹ گلیات سے درجنوں ٹرانسفارمر چوری گروہ اتار کر جہاں ملکی خزانے کو کرڑوں روپیے کا نقصان پہنچا چکے ہیں تو ساتھ ہی عید قربان سے تین دن قبل شدید گرمی کے موسم میں اہلیان مولیا کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ کا اظہار اور مطالبہ کہ چور گروہ کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے اور چوری شدہ ٹرانسفارمر کی جگہ دوسرا ٹرانسفارمر لگایا جائے۔دوسری جانب پولیس گروہ پکڑنے کی ٹھان لی ہے اور اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔