نوشہروفیروز (رپورٹ:محمدعمران/ ای این این) شہد کی مکھیوں کے حملہ سے 4 سالہ معصوم بچہ جانبحق، لاش گھر پہنچنے پر گہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں اللہ بخش مری میں گھر کے باہر کھلتے ہوئے چار سالہ معصوم بچہ مبین ولد ندیم مری پر شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کردیا اور بچہ شدید زخمی ہوگیا بچہ کی چیخوں پکار سے گھر والوں نے فوری طور پر بچہ کو اسپتال منتقل کردیا مگر معصوم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، لاش گھر پہنچنے پر گہرام نچ گیا اور بچے کی والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔