بہاولپور:ملزمان کی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی - Eye News Network

بہاولپور:ملزمان کی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

0

 بہاولپور(ای این این/ م ڈ) بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں نے دو کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں کو راستے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانا دھوڑکوٹ کی بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن سمیرا بی بی اپنی سہیلی امیمہ بی بی کے ہمراہ سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دے کر اٹھا لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زبردستی زیادتی کا نشانہ بننے والی سمیرا کے والد کی مدعیت میں تھانا دھوڑکوٹ نے مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں آئے دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

About Author

Leave A Reply