مٹھیانی کی حدود میں ایک شخص قتل، ملزمان فرار - Eye News Network

مٹھیانی کی حدود میں ایک شخص قتل، ملزمان فرار

0

 مٹھیانی (ای این این) مٹھیانی تھانہ کی حدود پاندھی ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان سکندر علی ولد غلام شبیر پنہور کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو اپنی ہی قبیلے کے ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر قتل کیا اور فرار ہو گئے۔
مقتول پر سات سال قبل ایک شخص عرفان علی پنہور کو قتل کرنے کا الزام تھا، تاہم مقتول عدالت سے بری ہو گیا تھا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ دونوں فریقین کا تعلق گائوں خمیسو خان سے ہے، جہاں پولیس نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

About Author

Leave A Reply