مٹھیانی میں کرکٹ سپر لیگ کا فائنل سلیمان الیون نے جیت لیا - Eye News Network

مٹھیانی میں کرکٹ سپر لیگ کا فائنل سلیمان الیون نے جیت لیا

0

 مٹھیانی(ای این این) مٹھیانی میں ایم ایس ایل سپر لیگ مسلسل پورے ماہ کہ بعد زبردست مقابلے، بہترین کارکردگی اور بہت سارے رکارڈ لیکر اختتام کو پہنچی۔

سلیمان الیون کی کامیابی 2021 کے چیمپئن بن کر 20ھزار کا کیش انعام اپنے نام کیا۔سلیمان الیون کے کھلاڑیوں اور رضوان الیون کے کھلاڑیوں میں فائنل مقابلہ ہوا
سلیمان الیون کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔ سلیمان ملک نے پچاس رنس کی شاندار اننگ کھیلی۔
چیف آرگنائزر نیاز ملک کی رہنمائی میں کرائی گئی۔
سلیمان الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور رضوان الیون مقررہ 8 اوورز میں 78 رنس بنا کر مخالف ٹیم کو 79 کا ٹارگیٹ دیا۔ سلیمان الیون کی جانب سے غلام حسین کوریجو نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹارگیٹ کے تعاقب میں سلیمان الیون کی ٹیم نے ٹارگیٹ سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میچ ختم ہونے کہ بعد مٹھیانی کے مشہور بلے باز غلام حسین کوریجو نے ٹرافی کے ساتھ پورے گرائونڈ میں رقص کیا جب کہ غلام حسین کوریجو کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آخر میں ونر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 20ھزار جب کہ رنر ٹیم کو 10 ھزار کیش دیے گئے۔

About Author

Leave A Reply