مٹھیانی:صحافی کے گھر پر شر پسندوں کا حملہ، فائرنگ - Eye News Network

مٹھیانی:صحافی کے گھر پر شر پسندوں کا حملہ، فائرنگ

0

مٹھیانی(ای این این ایس) مٹھیانی کے سینئر صحافی رانا غلام سرور کے گھر پر رات گئے شرپسندوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ مسلح افراد نے توڑ پھوڑ کی اور وہاں پر صحافی کے بیٹوں پر تشدد کے ساتھ فائرنگ کی۔ 

رانا سرور کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی قیادت اپنے آپ کو پی پی مٹھیانی کا صدر قرار دینے والے وقار شیخ کر رہے تھے۔ اہل محلہ کے جمع ہونے پر مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب صحافیوں و سماجی حلقوں نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ، ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز و دیگر اعلی حکام سے حملے میں ملوث شرپسندوں کے فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ سینئر صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ صحافیوں نے خبردار کیا کہ اگر حملہ گرفتار نہ ہوئے تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔

About Author

Leave A Reply