اداکارہ حرا مانی گھر کے باہر لٹ گئی - Eye News Network

اداکارہ حرا مانی گھر کے باہر لٹ گئی

0

کراچی(ای این این ایس) اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے نقدی اور طلائی زیوات سے محروم کردیا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے گاڑی کو دونوں طرف سے گھیرے میں لیکر لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرامانی کی کار گھر کے دروازے پر آکر رکی، تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انہیں یرغمال بنالیا، 2 موٹر سائیکلیوں پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں ہی اداکارہ سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

About Author

Leave A Reply