پاراچنار(ای این این ایس) اپر کرم میرباخیل سےکل لاپتہ بچے شایان کی لاش گھر سے دور پانی کے نالے سے برآمد ہوگئی ہے۔ ڈی ایس پی نجف علی کے مطابق بچے شایان علی کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اپر کرم کے علاقے میرباخیل سے
کل افطاری سے تھوڑی دیر پہلے لاپتہ ہونے والے ننھے بچے شایان ولد ارباب حسین کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی، لاش ان کے گھر سے دور پانی کے نالے سے برآمد ہوئی ہے، اس وقت پورے گاؤں میرباخیل میں سوگ کا سماں ہے، والدین اور گھر والے غم سے نڈھال ہے ڈی ایس پی نجف علی طوری کے مطابق
تفتیش کیلئے پولیس نے لاش کوہاٹ منتقل کر دی، علاقہ مکینوں کے مطابق معاملہ زیادتی اور قتل کا لگ رہا ہے لیکن رپورٹ آنے سے پہلے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ھوگا۔