ایسٹر کے موقع پر مینارٹیز جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب - Eye News Network

ایسٹر کے موقع پر مینارٹیز جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب

0

لاہور(ای این این ایس) مینارٹیز جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام ایسٹر کے حوالے سے صحافیوں، فوٹو جرنلسٹس و دیگر کے لئے منعقدہ استقبالیہ سے سنئیر صحافی نعیم قیصر، آشر جان، لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کے رکن اعجاز جارج، کاشف نواب اور دیگر نےخطاب کرتے ہوئے صحافیوں کی پیشہ وارانہ خدمات خاص طور پر کورونا کی صورتحال اور اس دوران ان کی ذمیداریوں سے نمبرد آزما ہونے کے کٹھن مرحلہ کے حوالے سے روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ حالات میں مظلوم طبقے کی آواز بننا ہے، پسے، دبے طبقات کو انصاف کے حصول اور انکی آواز ایوان اقتدار تک پہنچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔

تقریب کے مہما ن خصوصی پریسبیٹیرین چرچ پاکستان کے ماڈریٹر ریورنڈ مجید ایبل تھے۔

شرکا نے اس موقع پر پوری دنیا و پاکستان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔

About Author

Leave A Reply