کراچی(ای این این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر و رکن سندھ اسیمبلی فریال تالپور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پہنچیں۔
فریال تالپور نے آرٹس کونسل کراچی میں قائم کرونا ویکسینیشن سینٹر میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے۔سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کے تعاون سے یہاں بہت اچھی سہولت دی ہوئی ہے۔فریال تالپور نے سب سے درخواست ہے کہ کرونا سے بچاو کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
یہ بیماری ساری دنیا میں پھیل چکی ہے۔اس سے بچاو کے لیے ویکسین ضروری ہے۔ پچاس سال سے اوپر کے خواتین و حضرات یکم اپریل کے بعد اس سہولت سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے یہ سہولت بلکل فری ہے۔