ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی/ای این این ایس) خیبر پختونخوا جمناسٹک ایسو سی ایشن نے ہزارہ کے عہدیداران کا انتخاب کر کے آفتاب احمد ستی کو صدر، محمد الیاس کو جنرل سیکرٹری نامزد کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد راجہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق راجہ قدیر اقبال، شبانہ نائب صدور، ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد رفیق، سیکرٹری مالیات محمد رفیق اور سیکرٹری اطلاعات حمزہ انور ستی شامل ہیں۔ اس حوالہ سے نومنتخب صدر خیبر پختونخوا جمناسٹک ایسوسی ایشن آفتاب احمد ستی اور جنرل سیکرٹری محمد الیاس کا کہنا تھا صوبائی قیادت کے اعتماد پر پورا اتر کر ہزارہ ڈویژن سے کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کریں گے اور آئندہ آنے والے صوبائی مقابلوں میں ہزارہ کے اضلاع کی مضبوط ٹیم کے ساتھ میڈل حاصل کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمناسٹک میں ہزارہ کے ہونہار کھلاڑی صلاحتیوں کے حامل ہیں ان کو صوبائی سطح پر متعارف اور مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالہ سے شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔