خواتین و بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف ریلی، اب بہت ہوگیا، حکومت سخت اقدامات اٹھائے: فردوس سانگی - Eye News Network

خواتین و بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف ریلی، اب بہت ہوگیا، حکومت سخت اقدامات اٹھائے: فردوس سانگی

0

حیدرآباد (ای این این ایس) سماجی تنظیم اے بی سی ڈی و دیگر سول سوسائٹی تنظیموں اور رہنمائوں نے بچوں اور خواتین پر تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بچوں اور عورتوں کے خلاف جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں، تاکہ تشدد کا خاتمہ ہو سکے۔
ریلی کی قیادت فردوس سانگی، سابق ایم پی اے فرحین مغل، سوہنی پارس، نازش فاطمہ، زیب النساء و دیگر نے کی اور ریلی اولڈ کیمپس سے ریڈیو پاکستان تک نکالی گئی۔ شرکاء خواتین اور بچوں پر جاری تشدد کے خلاف نعریبازی کر رہے تھے۔

اس موقع پر فردوس سانگی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور صدر پاکستان نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں لیکن ان عمل نہ ہونے کی وجہ سے قوانین بے اثر بنے ہوئے ہیں۔
ای این این ایس سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بہت ہو گیا، بچوں پر ظلم برداشت نہیں کیا جا سکتا، حکومت سخت اقدامات اٹھائے۔

About Author

Leave A Reply