عدالت نے ریپسٹ کو سزائے موت سنادی، قریب جانے پر بیٹی اب بھی ڈر جاتی ہے: والد - Eye News Network

عدالت نے ریپسٹ کو سزائے موت سنادی، قریب جانے پر بیٹی اب بھی ڈر جاتی ہے: والد

0

کراچی( رپورٹ: لالا حسن/ای این این ایس) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ولی محمد کو سزائے موت اور جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی گدا حسین ابڑو نے 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ملزم ولی محمد کے خلاف محفوظ کیا جانے والا فیصلہ جمعرات کو سنادیا ہے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ولی محمد کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ مجرم ولی محمد کے اس عمل سے دہشت پھیلی اور معاشرہ عدم تحفظ کا شکار ہوا۔استغاثہ کے مطابق مجرم نے 2018 میں اپنی بیٹی کی سہیلی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ لڑکی اپنی سہیلی کے گھر پڑھنے گئی تھی جبکہ مجرم کے خلاف تھانہ منگھوپیر میں زیادتی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مذکورہ عدالت کے دیے جانے والے فیصلے کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد مدثر حسین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ان کی بیٹی کا ذہنی توازن ابھی تک درست نہیں ہوا ہے، جب بھی میں اپنی بیٹی کے قریب جاتا ہوں تو وہ ڈر جاتی ہے، وہ عدالتی فیصلہ سے مطمئن ہیں۔

About Author

Leave A Reply