تامل اداکارہ کی پراسرار ہلاکت - Eye News Network

تامل اداکارہ کی پراسرار ہلاکت

0

چنئی/کراچی(م ڈ) تامل اداکارہ چترا  کامراج نے بھارتی شہر چنئی میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق  اٹھائیس سالہ چترا کامراج گزشتہ رات  ڈھائی بجے کے قریب شوٹنگ کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں آئیں اور آدھے سے ایک گھنٹے کے اندر اندر گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کر لی۔

اداکارہ چترا کامراج کے ساتھ ہوٹل میں مقیم ان کے منگیتر اور بزنس مین ہیمنتھ چترا کی پراسرار موت سے متعلق پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ چترا شوٹنگ سے واپس آتے ہی نہانے گئیں اور جب وہ بہت دیر تک باہر نہ آئیں تو دروازے پر دستک دی  کوئی جواب نہ آنے  پر ہیمنتھ نے ہوٹل انتظامیہ کو دروازے کی ڈپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولنے کو کہا اور جب ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ اداکارہ کے منگیتر کمرے میں داخل ہوئے تو چترا کامراج کو مردہ حالت میں پایا۔

پولیس کی جانب سے فی الحال تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاہم اداکارہ کی موت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خودکشی سے قبل چترا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس کے کچھ ہی دیر بعد چترا کی پراسرار موت نے ان کے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

About Author

Leave A Reply