سندھ پولیس میں تبسم عباسی کی تقرری غیر قانونی قرار، ہٹانے کا حکم - Eye News Network

سندھ پولیس میں تبسم عباسی کی تقرری غیر قانونی قرار، ہٹانے کا حکم

0

کراچی(ای این این ایس) سندھ ہائی کورٹ نے سندہ پولیس میں تبسم عباسی کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کے عہدے پر تقرری و مستقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں جسٹس عدنان الکریم میمن پرمشتمل دو رکنی بینچ نے سندہ پولیس میں تبسم عباسی کی بطور براجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کے عہدے پر تقرری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
گزشتہ سماعت پر فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے تھے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ تبسم عباسی کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کے عہدے پر تقرری سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے تبسم عباسی کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کے عہدے پر تقرری و مستقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

About Author

Leave A Reply