ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا - Eye News Network

ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

0

حیدرآباد (ای این این ایس) سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے وائس چیئرمین الطاف حسین جسکانی کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایس ٹی پی رہنما ھوت خان کے مطابق ان کی لاش ٹنڈو الہیار کے قریب گاڑی سے ملی۔
الطاف کو حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں ایس ٹی پی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سمیت رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
الطاف جسکانی کی تدفین جمعرات کو ٹنڈو الہیار میں ہوگی۔
دوسری جانب کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

About Author

Leave A Reply