نوشہرفیروز (ای این این ایس) بھریا سٹی تھانے سے دن دھاڑے مختلف کیسوں میں ملوث دو ملزمان دیدار میرجت اور علی دوست بروھی فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی نوشہروفیروز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو لاکپ کردیا۔
لاکپ کئے گئے اہلکاروں میں ایس ایچ او بھریا رانا شمشیر، بڑا منشی سونھارو لاڑک، جمعدار عمر بالادی، 3 کانسٹبل شامل ہیں۔اہلکاروں کے خلاف مختلف قلم ایف نمبر۔109، قلم 224 ،225 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ فرار ملزمان مختلف وارداتوں میں روپوش تھے۔ بعد ازاں پولیس نے فرار ملزمان کو پکڑنے کے لیے بہت کوشش کی پر وہ ہاتھ نہ آسکے۔