Mithiani: Soofi singer singing a song during anniversary of Sijawal Chandio. (ENNS)
مٹھیانی(ای این این ایس) صوفیاء اکرام نے ہمیشہ انسانیت، محبت و امن کی بات کی ہے اور ان کی تعلیمات سے ہم سماج میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے صوفی فقیر سجاول چانڈیو کی 30 ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comrade Masroor Chandio
مٹھیانی کے قریب لیٹ ننگر خان چانڈیو میں ہونے والی تقریب سے سینئر صحافی مسرور چانڈیو، سرور سہتو، ننگر خان چانڈیو، فقیر غلام ربانی چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر مذھب انسانیت سے محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے، جبکہ صوفیاء اکرام نے مشکل ترین حالات میں بھی سادگی اور غریبوں کی مدد کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صوفیوں کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ سماج میں امن قائم ہو اور انسانیت اور انسانی اقدار کو فروغ مل سکے۔
تقریب میں لالا حسن وکیل، سینئر صحافی عتیق الرحمان قریشی، منظور ملک ، غلام نبی چانڈیو، و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مشہور صوفی فنکاروں غلام ربانی چانڈیو، جاوید عباسی و دیگر نے صوفی کلام پیش کر کے بھرپور داد حاصل کیا۔