کراچی(ای این این ایس/م ڈ) سندھ کے دارالحکومت کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ملازمت پیشہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 سالہ لڑکی کلفٹن کے ایک مال میں ملازمت کرتی ہے جسے پیر کی رات ساڑھے نو بجے دو ملزمان نے اپنی گاڑی میں مبینہ طور پر اغواء کیا اور ایک فلیٹ پر لے گئے۔ جہاں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے کلفٹن میں جہاں سے اغواء کیا گیا تھا وہیں پھینک کر فرار ہوگئے۔
لڑکی گزشتہ روز پولیس کو رپورٹ کرنے کے بجائے اپنے گھر چلی گئی تھی تاہم منگل کو اکیلے کلفٹن تھانے پہنچی جہاں پہلے واردات کا مقدمہ درج کیا گیا اور پھر اسے میڈیکل اگزامینیشن کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کا ڈی این اے بھی کروالیا گیا ہے تاہم متاثرہ لڑکی اور اہلخانہ سامنے نہیں آنا چاہتے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے با اثر ملزمان کے بارے میں بتایا ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملک میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔