کراچی(ای این این ایس) سینئر صحافی و ڈائریکٹر نیوز چینل نیوز ون طارق محمود کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم اور مرکزی ایگزیکٹو کونسل نے کے یوجے کے سینئر ممبر اور ڈائریکٹر نیوز نیوز ون حافظ طارق محمود سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ پی ایف یوجے دکھ کی اس گھڑی میں حافظ طارق اور ان کے تمام لواحقین کے غم میں شریک ہے۔
لالا حسن پٹھان ایڈیٹر ای این این ایس نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔