پختونوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا گن گن کر حساب لینگے: منظور پشتین/علی وزیر - Eye News Network

پختونوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا گن گن کر حساب لینگے: منظور پشتین/علی وزیر

0

وانا( ای این این ایس) ضلع جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں پی ٹی ایم کا امن کے حوالے سے ایک جلسہ ہوا, جس میں بلوچستان , صوابی, پشاور, مردان, سوات, کرم اور نارتھ وزیرستان سے بھی پی ٹی ایم کے رہنماوں و کارکنوں نے شرکت کی. بلوچستان سے ملا بہرام, سوات سے شمس, نارتھ وزیرستان سے وحید الرحمان کے علاوہ, سوشل میڈیا پر 5 لاکھ قریب پیروکار رکھنے والے قوم پرست سوشل ایکٹیویسٹ گیلامان نے بھی شرکت کی, جبکہ جلسہ گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پختون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنماء وممبر قومی اسمبلی علی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی, ٹی ایم ایک پرامن تحریک ہے, جو کہ پختون سرزمین پر ہونیوالی ظلم, بربریت, بدامنی, قتل وغارت آورنا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ پختون قوم پچھلے 73 سالوں سے ظلم کی چکی میں پسی جارہی ہے, لیکن کسی کو اس کا احساس تک نہیں, ہماری جدوجہد اس وقت جاری رہے گی, جب تک پختون قوم کے ساتھ ہونیوالی نا انصافی, ظلم وجبر کا حساب نہیں دیا جاتا۔
جلسہ سے پختون تحفظ موومنٹ کے رہبر وسربراہ منظور احمد پشتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک بار پھر ایک سازش کے تحت پشتون علاقوں میں بے امنی پیداکرنے کی سازش ہورہی ہے, قتل, ڈکیتی, اغوا کاری, اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے, ان کا کہنا تھا, کہ وزیرستان جیسے علاقے میں جہاں ہر ابادی میں داخل ہونے کیلئے فورسز کی چیک پوسٹیں قائم ہیں, اس کے باوجود اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہے, اس کا ہم کیا مقصد لیں , کہ یہ سب کچھ کون کررہا ہے, انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ ایک پر امن تحریک ہے, ہمیں خود بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے, پچھلے 18 سال سے پشتون سرزمین پر جو کھیل کھیلا گیا, اس کو اب بند کردینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہا کہ پشتون قوم کو علاقہ چھوڑنے پر مجبورکیا گیا ماوں اور بہنوں کو ترسایاگیا مختلف چیک پوسٹوں پر ہماری خواتین اور بزرگوں کو بے ؛عزت کیا گیا, حق اور سچ بولنے والوں کو قتل کیا گیا, پشتون کا وہ حشرکیا گیا, جس سے تاریخ کبھی بھول نہ سکے گا, ہم پشتون قوم کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا تمام تر حساب گن گن کر لیں گے, جب تک ہمیں اپنا حق اور حساب نہیں ملتا, یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی, پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین نے لوگوں پر زوردیا, کہ وہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرکے پشتون تحفظ موومنٹ کو مضبوط کریں, تب ہمارا مسلہ حل ہوگا.۔

About Author

Leave A Reply