بکوٹ:پولیس نے ملزم کو چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا - Eye News Network

بکوٹ:پولیس نے ملزم کو چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا

0

بکوٹ(رپورٹ:نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) تھانہ بکوٹ کی کوہالہ پولیس چوکی میں بڑھتی وارداتوں کے باعث نو تعینات ایس ایچ او نزیر خان نے علاقہ میں گشت بڑھا کر نگرانی شروع کی ہے۔ چند دن قبل بھاری مالیت کے سمگل شدہ سامان کے بعد گذشتہ روز شعیب ولد مشتاق حسین شاہ ساکنہ گھوڑی پہٹکہ مظفر آباد آزاد کشمیر جو بیروٹ میں رہائش پذیر ھے، کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر LER 5491 برآمد کرکے تھانہ بکوٹ میں علت نمبر 194زیردفعہ 381A اور 411 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو ایبٹ آباد عدالت میں پیش کیا۔
عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ پولیس چوکی میں نئے تعینات انچارج سب انسپکٹر ارشد ایوب نے چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، جوکہ احسن اقدام ہے۔

About Author

Leave A Reply