خواجہ فرید یونیورسٹی ترقی کر رہی ہے، خواجہ محبوب - Eye News Network

خواجہ فرید یونیورسٹی ترقی کر رہی ہے، خواجہ محبوب

0

 رحیم یارخان (ای این این) خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ آف کوٹ مٹھن نے خواجہ فرید یونیورسٹی کا دوری کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایم پی اے مخدوم فواز اور ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ پی ٹی آئی ڈاکٹر اقبال بھی موجود تھے۔ مہمانوں کو یونیورسٹی کا دورہِ کروایا گیا اور یونیورسٹی میں ہونے والی ڈویلپمنٹ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے یونیورسٹی میں ہونے والی تیز رفتار تعمیر و ترقی کے لئے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے جنوبی پنجاب کی بہترین یونیورسٹی قرار دیا۔ انہوں نے کوٹ مٹھن میں گورنمنٹ کے تعاون سے خواجہ فرید یونیورسٹی کا کیمپس بنانے کی تجویز دی۔ ⁦یونیورسٹی کے تعاون سے فرید میوزیم کی لائبریری کو بہتر کیا جائے گا اور اس کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کوٹ مٹھن سے طلبا کی سہولت کے لئے یونیورسٹی بس سروس کے اجراء کی تجویز بھی پیش کی۔ یونیورسٹی میں نیشنل سینٹر آف صوفی ازم کے آغاز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
یہ سینٹر نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر نہ صرف ریجن کے مشہور صوفی بزرگ خواجہ غلام فرید (رح) اور مخدوم حمیدالدین حاکم (رح) کی تعلیمات کو فروغ دے گا بلکہ ان کی شخصیت و تعلیمات کے حوالے سے ریسرچ بھی کرے گا۔ ایم پی اے مخدوم فواز اور ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ پی ٹی آئی ڈاکٹر اقبال نے بھی یونیورسٹی کی ترقی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور دیگر مہمانان کا شکریہ دار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی اس علاقے کا مستقبل ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ طلبا کو عالمی معیار کی تعلیمی و تحقیقی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ایسے ماحول کی تشکیل کی جائے جس سے علم وہنر کے ساتھ محبت، اخوت، ہم آہنگی، تحمل، برداشت اور احترام انسانیت جیسی اعلی اقدارطلبا کی شخصیت کا حصہ بن جائے اور خواجہ فرید یونیورسٹی اپنا یہ مشن جاری رکھے گی۔

About Author

Leave A Reply