ایس ایس پی نوشھروفیرو نے ماہانہ رشوت لینے کے جرم میں دو افسران کو معطل کر دیا - Eye News Network

ایس ایس پی نوشھروفیرو نے ماہانہ رشوت لینے کے جرم میں دو افسران کو معطل کر دیا

0

 نوشھروفیرو (ای این این) ایس ایس پی نوشھروفیرو عبدالقیوم پتافی نے چارج لیتے ہی 400 سے زائد مبینہ طور پر ویزا پر گئے پولیس اہلکاروں کو طلب کرتے ہوئے اسلام الدین سولنگی لائین آفیسر اور بڑے منشی شاھد سابقی کو معطل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابقہ ایس ایس پی الطاف حسین لغاری کے آشیرواد سے 400 سے زائد پولیس والے ماہانہ 15000 روپے دیکر ویزا پر تھے، اور وہ ڈیوٹی نہیں کر رہے تھے۔
ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی کا کہنا ہے کہ جس بھی ایس ایچ او کی حدود میں جرم ہوگا اس کا جواب متعلقہ ایس ایچ او کو دینا پڑیگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس گشت بڑھائے اور مجرمان کو گرفت میں لائے ورنہ کارروائی کے سامنے کے لیے تیار رہے۔

About Author

Leave A Reply