سکرنڈ کا رہائشی پاکستانی لندن میں میجسٹریٹ بن گیا - Eye News Network

سکرنڈ کا رہائشی پاکستانی لندن میں میجسٹریٹ بن گیا

0

سکرنڈ ( رپورٹ: گل محمد لغاری/ ای این این ایس) سکرنڈ کا رہائشی  برطانیہ میں مجسٹریٹ بن گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  سکرنڈ کے نواحی گاوں پلیو بھٹو کا رہائشی سابقہ کسٹم آفیسر اور  سپاف سندھ کے  سابقہ صدر رانو خان بھٹو کے فرزند غلام مرتضیٰ بھٹو جو کراچی میں پیدا ہوا ابتدائی تعلیم وائٹ ہاؤس گرامر اسکول گلشن اقبال کراچی میں حاصل کی۔میٹرک  کے بعد سندھ  گورنمنٹ سائنس کالج میں انٹر کی جس کے بعد این ای ڈی ینورسٹی کراچی سے بیچلر سول انجینئرنگ ڈگری حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے  برطانیہ سے ماسٹر انوالمینٹ ڈگری حاصل کر کے وہیں پر جاب شروع کر دی، جس کے بعد قطر میں بڑے بڑے پروجیکٹس میں کام کرنے کے بعد واپس برطانیہ آکر بزنس شروع کر دیا بعد میں برطانیہ میں مجسٹریٹ کے لئے اپلائی کیا اور کامیاب ہوگیا۔ مجسٹریٹ بن نے کی خبر سنتے ہی سکرنڈ کے نواحی گاؤں پلیو بھٹو کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

About Author

Leave A Reply