حب(ای این این ایس) آل بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی کال پر ضلع لسبیلہ کے مختلف شہروں حب، اوتھل، وندر اور بیلہ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور موندرہ چوک پر احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا
تفصیلات کے مطابق
گرینڈ الائنس کی کال پر سرکاری ملازمین نے قومی شاہراہ پر احتجاجی ریلی نکالی اور آرسی ڈی شاہراہ کا گشت کیا بعد ازاں موندرہ چوک پر ملازمین چٹائیاں لگا کر دھرنے میں بیٹھ گئے۔دھرنے و احتجاج میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔سرکاری مظاہرین نے احتجاج میں اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت انکی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ گرینڈ الائنس کے دیگر مطالبات کو بھی منظور کیا جائے دھرنے کے دوران سرکاری ملازمین کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردا گیا جس کے بعد شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے معطل رہی ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم دو گھنٹے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرکے کراچی کوئٹہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔