مٹھیانی تھانے کے سامنے 80 لاکھ کی ڈکیتی، شھری حیران، پریشان، سابق وزیر، پولیس افسران پہنچ گئے - Eye News Network

مٹھیانی تھانے کے سامنے 80 لاکھ کی ڈکیتی، شھری حیران، پریشان، سابق وزیر، پولیس افسران پہنچ گئے

0

مٹھیانی (ای این این ایس) مٹھیانی شہر میں پولیس اسٹیشن کے سامنے مبینہ طور پر 80 لاکھ روپیہ کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور پولیس نے حسب معمول صرف این سی داخل کرلی ہے، تاکہ کچھ دنوں بعد کوئی سرکاری رکارڈ ہی نہ رہے کہ اتنی بڑی واردات تھانے کے سامنے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانے کے سامنے سیٹھ منور پنہور کی دکان میں گھس کر وہاں پر موجود چوکیدار الھڈنو پنہور کو یرغمال بنالیا اور پیڈی پر پڑے 80 لاکھ روپیہ لے اڑے اور پولیس سوتی رہ گئی۔

دوسری جانب لاڑکانہ سے فرانزک ماہرین کو بلایا گیا، جنہوں نے ممکنہ فنگر پرنٹس لیے۔ تھانے کے سامنے ہونے والی واردات کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے، جبکہ سابق صوبائی وزیر عاقب خان جتوئی، ایس ایس پی نوشھروفیرو الطاف لغاری، ڈی ایس پی اعجاز علی میمن و دیگر نے متاثرین سے اظھار ہمدردی کی۔

غلام رسول عرف عاقب جتوئی کا کہنا تھا کہ علاقے بے امنی بڑھ گئی ہے اور یے بہت بڑی واردات ہے، پولیس کو اپنی کارکردگی ثابت کرنا ہوگی۔ایس ایس پی نوشہرفیروز نے کہا کہ مجرم نہیں بچ سکتے، جلد ان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ تاہم انہوں نے ایس ایچ او سلیمان وگن کو معطل کرکے پولیس لائین رپورٹ کرنے کا حکم دیا، تاہم شام دیر گئے تک ایس ایچ او مٹھیانی تھانے پر موجود تھے۔

دریں اثنا دکان کے مالک منور پنہور نے میڈیا کو بتایا کہ حیرت کی بات ہے کہ پولیس تھانے سے چند قدم پر ڈکیتی کی واردات ہوئی اور پولیس بے خبر سوتی رہی، جبکہ ملزمان نے ہمارے چوکیدار کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply