صحافی اجے لالوانی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعریبازی - Eye News Network

صحافی اجے لالوانی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعریبازی

0

مٹھیانی(ای این این ایس) صحافی اجے کمار لالوانی کے قاتل گرفتار نہ کرنے اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف سماجی رہنمائوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے جی ایم سید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاھرین نے اجے لالوانی کے قتل اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مظاھرین نے مطالبہ کیا کہ قاتل ملزمان، سکھر پولیس اور ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی لالا حسن پٹھان، شھباز مستوئی، سکندر پنھور، امتیاز بھٹی، معراج سندھی، بشیر سولنگی، عبدالوحید ایڈوکیٹ، راشد چانڈیو، قاضی قربان حسین، فنکار و شاعر جبار جوش پٹھان، عرس مشوری، شوکت ملک، عارف لالا، وقار حسن، رانا سرور، علی ملاح، الاھی بخش بھٹی، زین قریشی، بھادر ملاح و دیگر نے کہا کہ صحافیوں کے قاتلوں کو اس ملک میں غیر اعلانیہ استثناء حاصل ہے، اس لیے نہ قاتل گرفتار کیے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کو سزا ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب صحافیوں کو منظم و متحد ہوکر صحافیوں پر حملوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

مظاھرے میں آصف پٹھان، سمیر، معشوق ملاح، عاقب چانڈیو، زوھیب پٹھان و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply