ایبٹ آباد پولیس کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے معاہدے طئے پا گئے - Eye News Network

ایبٹ آباد پولیس کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے معاہدے طئے پا گئے

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) ایبٹ آباد پولیس کا پولیس ملازمین کو سستی پرائیویٹ طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے 9 مختلف میڈیکل سٹورز، پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل لیب سے معاہدے ہوئے ہیں۔
ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے اداروں کے منتظمین کے ہمراہ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے، نجی طبی اداروں سے معاہدوں کا مقصد پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کو پرائیویٹ سستی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کی میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ مختلف اداروں کے نمائندگان سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی سطح پر پولیس اور میڈیکل کے شعبے سے وابسطہ اداروں کے درمیان پولیس ملازمین کو سہولیات اور آسانی فراہم کیے جانے پر اتفاق ہوا۔ اس حوالے سے ایبٹ آباد کی سطح پر پولیس ملازمین کو سہولیات اور آسانی فراہم کرنے کے لیے ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، حراء جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، شاہین کیمسٹ، اعظم میڈیکل سنٹر، ادریس کیمسٹ، ڈی ویسٹرن فارمیسی، ہیلتھ وے لیبارٹری، آغا خان لیبارٹری اور ایبٹ لیب کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد اور متعلقہ میڈیکل سٹورز، ہسپتال اور لیبارٹری کے نمائندگان نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس ہے۔ سپاہی سے لے کر انسپکٹر جنرل تک نے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں۔

About Author

Leave A Reply