ایبٹ آباد سے پنجاب تک کا محبتوں بھرا صحافتی دورہ: تحریر نوید اکرم عباسی - Eye News Network

ایبٹ آباد سے پنجاب تک کا محبتوں بھرا صحافتی دورہ: تحریر نوید اکرم عباسی

0

ہزارہ کی برف پوش گلیات سرکل بکوٹ ایبٹ آباد کی سرسبز و شاداب وادیاں جہاں موسم گرما میں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں وہاں ہی ان سرد علاقوں کے لوگ موسم سرما میں سندھ پنجاب کے گرم خطوں جہاں برس ہابرس سے انسان اپنی روحانی غذا کی پیاس بجھانے اولیاء کرام کی سرزمین جنوبی پنجاب اور داتا صاحب کی نگری لاھور کا رخ کرتے ہیں، اس سال ماہ فروری 18۔02۔2021 سے محبتوں کے سفیر خانیوال پریس کلب کے روح رواں طاہر نسیم، رانا سلیم، شاہد انجم، امتیاز اسد، راشد بن امیر احمد رضا قادری لطیف انور ندیم مغل، طارق شہزاد، راناریاست ودیگر دوستوں کی لازوال محبتوں کی قربتیں سمیٹنے عازم خانیوال ہوئے قافلہ کی قیادت صدر پریس کلب ابیٹ عامر شہزاد جدون، جنرل سکریٹری راجہ ہارون کے ہاتھ رہی جبکہ پریس کلب کے اس 24 رکنی خوبصورت گلدستہ میں سنیئر جونئیر سب دوستوں نے کلب سے سفر کا آغاز براستہ ہزارہ موٹر وے کیا اور پہلا پڑاؤ سرگودھا کوٹ مومن مالٹا منڈی اور گجر ہوٹل تھا شکم سیری اور اللہ کے حضور سربسجود ہونے کے بعد رات خانیوال جہاں ایک پیار و محبت کا جہاں آباد ومنتظر تھا امتیاز اسدکی رہائش گاہ پر معزز ڈاکٹرز و صحافی دوستوں ادبی شخصیات کی علمی گفتگو کی پہلی محبت سمیٹنے کے بعد رات دوسرے دوستوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔
الصبح پنجاب کی دھند دیکھنے کو ملی جس نے ٹھنڈک اور پہاڑوں کی دھند بادلوں کا شدت سے احساس دلایا ناشتہ جو کہ خانیوال کے دوستوں کا اپنا انداز ھے جسکو اب پورے ملک میں کاپی کیا جارہا ھے ملاقات اور گپ شپ سے بھرپور چوہدری وسیم کے کھانے بنانے والے باورچیوں کی محنت لذت کی صورت میں بول رہی تھی۔ خانیوال جہاں مختلف قبائل رانا ڈاہا حراج ودیگر ہیں وہاں ہی اس خطے میں آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم سید زادے خواہ سیاست کی راہ داریاں ہوں یا بیوروکریسی ہر جگہ براجمان ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر شیرازی اور اے ڈی سی آر اکرام احمد سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات اور خانیوال کی چاروں تحصیلوں کبیر والا، میاں چنوں، جہانیاں کے بارے میں بریفنگ اور حکومتی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کے بعد اندازہ ہوا کہ ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی مقامی ہونے کے ساتھ وسیع حلقہ احباب اور بزرگوں کی بدولت عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور انکے دفتر اور ڈیرے کے دروازے ہر عام وخاص کےلیئے کھلے ہیں لوگ بلا جھجک ملاقات کرکے اپنے مسائل بیان کرتے ہیں۔
خانیوال میں دریائے راوی پر ایک بزرگ عبدالحکیم رح کے نام پر بیراج سدھنائئ کے مقام پر ضلع خانیوال اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ملاتا ھے اور اسکی نہریں پیاسے صحرا چولستان تک کے علاقے کو سیراب کرتی ہیں پاکستان کا واحد شاہکار اوور ہیڈ ہے جہاں ایک نہر دریا چناب سے آتی ھے اور دریا راوی کے اوپر سے گزرتی ہوئی وسیع علاقہ کو سیراب کرکے پنجاب کی زرخیز زمین پر لہلاتی فضلوں کی بہار پیدا کرتی ہیں یہاں انجینئر نیاز رسول اور چودھری منیر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بیراج فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور حکومت میں ایشن بنک کے اشتراک اور سات ممالک کے تعاون سے صرف چار سالوں میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔ خانیوال پریس کلب جہاں عوامی مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچا رہا ھے وہاں ہی یہ پاکستان کا پہلا پریس کلب بن چکا جو اپنی محبتوں کی بدولت جڑواں پریس کلب ایبٹ آباد خانیوال بن گیا سال 2011 میں دونوں کلبوں کو محبتوں کے سفیر طاہر نسیم اور انکے دوستوں کی بدولت وفود کے تبادلے ہوئے اور اس وقت کے صدر پریس کلب ابیٹ آباد عامر شہزاد جدون کے ہاتھوں کا لگایا پودا پریس کلب خانیوال کے سبزہ زار میں اب جوانی کی منزل کی طرف گامزن ھے تو سال 2021 میں دوبارہ عامر شہزاد جدون راجہ ہارون اور دیگر نے نئے سرے سے ایک اور پودا لگا کر نئے عزم نو اور شجرکاری کا آغاز پریس کلب خانیوال کے سبزہ زار سے شروع کیا جہاں دوستوں نے بے مثال انداز میں پریس کلب آمد پر پنجاب کے روایتی انداز ڈھول کی تھاپ پر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا جس پر ایبٹ آباد کے صحافی تاحیات اس محبت کے مقروض بن گئے۔

خانیوال کی تحصیل کبیر والا زرخیزی میں بے مثال ھے تو وہاں کے صحافی کس طرح مہمان نوازی میں پھیچے رہ سکتے ہیں کبیر والا پریس کلب کے سید ذوالقرنین بخاری میاں عبدالحفیظ محمود صدیقی اور انکی تمام ٹیم نے کبیر والا میں استقبالیہ دیا جہاں ذوالقرنین بخاری کی وساطت سے پاکستان کی تاریخ میں رواداری سیاست کے آمین گھرانے سید زادے سید فخر امام اور عابدہ حسین کے صاحبزادے عابد امام ایم پی اے سابقہ صوبائی وزیر سید خاور علی شاہ کے جانشین بھتیجے سید علی اکبر اور جہاندیدہ بزرگ سیاسی رانماء جو اپنی شرافت کی سیاست کی بدولت ہر بار جیت کر صوبائی وزرات کی کرسی پر رہتے ہیں جنکو کبیر والا کا محسن اور سرسید احمد بھی کہا جاتا ھے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جانہیاں بھی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر ایبٹ آباد کے صحافیوں کو شرف ملاقات دینے موجود تھے ان تمام سیاسی حضرات سے پنجاب اور پاکستان کے حالات حاضرہ پر گفتگو ہوتی رہی ۔خانیوال کی زرعی زمین پر جدید فیڈز کے نام سے فیکٹری ہزاروں افراد کو روزگار مہیا کرنے کے ساتھ حلال فیڈ تیار کر کے ملک بھر میں نمایاں مقام پیدا کر چکی ھے جدید فیڈز کے نوید احمد کا کہنا تھا کہ ھم اسکا دائرہ کار بڑھا رہئے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری اور صحت مند خوراک پولٹری کی ملے ۔پریس کلب ابیٹ آباد کا یہ قافلہ خانیوال کے دوستوں کی بھرپور محبتوں سمیٹ کر اولیاء کرام کی سرزمین ملتان اور داتا صاحب کی نگری لاھور کی حاضری کے بعد ایبٹ آباد پہنچا ۔ملتان لاہور کے باقی حالات واقعات دعوت اسلامی پاکستان فیضان مدینہ کا دورہ شاہی قلعہ کا وزٹ جماعت اسلامی پاکستان کی میزبانی پریس کلب لاھور کے دوستوں کی بھرپور محبتوں پر آئندہ اظہار ہوگا۔

About Author

Leave A Reply