رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد، ساتھیوں کو آزاد کرنے کا حکم - Eye News Network

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد، ساتھیوں کو آزاد کرنے کا حکم

0

کراچی (ای این این ایس) کراچی کی انسداد ہشتگردی عدالت نے ایم این اے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے دیگر پانچ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے ملزمان کو فی کس چار لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔کراچی کی سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں فاٹا سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنماء علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے علی وزیر و دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے ایم این اے ملزم علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے دیگر پانچ ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ہے، جن پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی ہے ان میں نور اللہ ترین، شیر محمد و دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس چار لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، علی وزیر و دیگر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

About Author

Leave A Reply